"میں واٹس ایپ پر جن حاضر کر سکتاہوں "

کیپشن: یہ کام دور دراز علاقوں میں سکونت پذیر مریضو ں کے علاج کیلئے کرتے ہیں،فوٹو بشکریہ عرب نیوز

ریاض:سعودی عرب کے معروف عامل نائف البقمی نے ایک عجیب و غریب دعویٰ کرکے سعودی عرب ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو چونکا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عامل  نائف البقمی کا  کہناہے کہ وہ واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعے جنات کو حاضر کرسکتے ہیں۔ وہ یہ کام دور دراز علاقوں میں سکونت پذیر مریضو ں کے علاج کیلئے کرتے ہیں۔ ایک خاتون نے جو البقمی سے علاج کراتی رہی ہیں کہا کہ اس میں کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا ہے کہ جنات اللہ سے ڈرتے ہیں اور اسکے کلام سے متاثر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :- بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کا دعوت نامہ سامنے آگیا

البقمی نے کہا کہ وہ جھاڑ پھونک کے ذریعے اجتماعی علاج نہیں کرتے۔ ایسا کرنے سے زحمت ہوتی ہے اور جنات کو طلب کرنے پر الجھن لاحق ہوجاتی ہے۔ البقمی جھاڑ پھونک سے علاج کیلئے رجوع کرنے والے سے 1500ریال فیس وصول کرتے ہیں۔ یہ فیس ان لوگوں سے لی جاتی ہے جو طائف سے باہر سکونت پذیر ہوں۔

البقمی کا کہناہے کہ آخر کام چھوڑ کر علاج کرنے جانا ہوتا ہے اور سفر پر بھی خرچ آتا ہے۔