پی ٹی آئی نے احسن اقبال کی نااہلی کیلئے کمر کس لی

پی ٹی آئی نے احسن اقبال کی نااہلی کیلئے کمر کس لی
کیپشن: احسن اقبال نے خود اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس اقامہ تھا ،جو منسوخ کردیا گیا تھا، فواد چودھری۔۔۔۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خارجہ کی نا اہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف بھی کمر کس لی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں ہونے والے پارٹی اجلاس کے دوران احسن اقبال کے خلاف تحریک چلانے کااعلان کیا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کے مطابق احسن اقبال نے خود اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس اقامہ تھا ،جو منسوخ کردیا گیا تھا، اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اقامہ ملازمت کی وجہ سے حاصل نہیں کیا گیا تھا تاہم اقامہ تو صرف ملازمت پر ہی جاری کیے جاتے ہیں اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کا اقامہ چیلنج کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کو بری کر دیا گیا

فواد چوہدری نے کہا کہ معاملہ صرف اتنا ہے کہ قانون کے مطابق جو بھی انتخابات میں حصہ لے گا اپنے بارے میں تمام حقائق کو سامنے لانا اس پر لازم ہے تاکہ ووٹر اپنے امیدوار کے بارے میں پوری طرح سے واقف ہوں تاہم انہوں نے اپنا اقامہ چھپایا تھا۔