"ہم کمزور جمہوریت لے کر چل رہے ہیں، ایسے وقت میں اسکو کچھ بھی ہوسکتا ہے"

کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم کمزور جمہوریت لے کر چل رہے ہیں، ایسے وقت میں اسکو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، ہم جیل گئے، بینظیر شہید ہوئیں، ذوالفقار بھٹو شہید ہوئے وہ سب جمہوریت کیلئے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی حکومتیں کی ہیں۔ اس سے بڑا سانحہ اور کیا ہوسکتا ہے کہ ہم کمزور جمہوریت لے کر چل رہے ہیں۔ ہم نے 11 سال جیل میں جمہوریت کیلئے کاٹے ہیں۔ عمران خان کو وزارت کی بہت جلدی ہے۔ نواز شریف نے شہزادہ سلیم بن کر جمہوریت کا خاتمہ کیا۔ الیکشن وقت پر ہوں گے اور ہونے بھی چاہیے۔ پہلے بھی الیکشن رمضان میں ہوتے رہے ہیں۔