ہزارہ والوں کی لاشیں نواز اور عمران کا مسئلہ نہیں، ان کا مسئلہ اقتدار ہے، بلاول

ہزارہ والوں کی لاشیں نواز اور عمران کا مسئلہ نہیں، ان کا مسئلہ اقتدار ہے، بلاول
کیپشن: فوٹو: اسکرین شاٹ

کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی کون بات کرے گا، سیاستدانوں کو اقتدار کے علاوہ کسی چیز کی پروہ نہیں۔نواز شریف اورعمران خان کا مسئلہ اقتدار ہے۔ ہزارہ والوں کی لاشیں ان دونوں کا مسئلہ نہیں۔

کوئٹہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ کیا یہ دہشت گردی کا خاتمہ ہے کہ مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں، کون بات کرے گا لاپتا ہونے والوں کی؟ کون بات کرے گا مسخ شدہ لاشوں کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہورہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر چھوٹے صوبوں کو کالونی سمجھنے والے جان لیں یہ زیادتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔"ہم کمزور جمہوریت لے کر چل رہے ہیں، ایسے وقت میں اسکو کچھ بھی ہوسکتا ہے"
 

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان آکر ہماری محرومی کا مذاق اڑاتے ہو، ہمیں پسماندہ رکھ کر پسماندگی کا طعنہ دیتے ہو، ہمیں تعلیم سے محروم رکھ کر کم تعلیم یافتہ ہونے کا طعنہ دیتے ہو، 18ویں ترمیم کے بعد ملنے والے حقوق ہمیں دو۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا کچھ گیا نہیں وہ کیا جانیں اپنوں کو کھونے کا احساس کیا ہوتا ہے، کراچی سے فاٹا اور ڑوب سے گلگت تک ہم نے لاشیں اٹھائی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوگا تو ہم آواز اٹھاتے رہیں گے۔