انسٹاگرام صارفین کیلئے ”پیمنٹ فیچر “ متعارف

انسٹاگرام صارفین کیلئے ”پیمنٹ فیچر “ متعارف
کیپشن: فیچر آزمائشی بنیادوں پر محدود صارفین کیلئے متعارف کرایا گیاہے۔۔۔ فوٹؤ: یاہو امیجز

کیلی فورنیا: فیس بک کی فوٹو شیئر نگ ویب سائٹ انسٹاگرام میں صارفین کی سہولت کے لیے پیمنٹ فیچر سامنے آگیا ، جوکہ آزمائشی بنیادوں پر محدود صارفین کیلئے متعارف کرایا گیاہے۔
معروف بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے محدود صارفین کو ابتدائی طور پر ہوٹل اور تفریحی مقامات کی بکنگ سمیت فوڈ سینٹرز کی بکنگ کیلئے ’پیمنٹ فیچر‘ کی سہولت دی گئی ہے۔محدود صارفین اپنے انسٹاگرام اکاونٹ میں ہی پیمنٹ فیچر کا اکاو¿نٹ بنانے کے بعد اسے استعمال کر رہے ہیں، اور امکان ہے کہ اسے جلد ہی عام صارفین کے لیے بھی شروع کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔اب فیس بک شریک حیات کی تلاش میں آپ کی مدد کرے گا

نئے فیچر کے تحت صارف کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ میں ٰای بینکنگ‘ اکاونٹ کی طرح اپنے ڈیبٹ کا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اکاونٹ بنانا پڑے گا، جس کے بعد ہی صارف اسے استعمال کرسکیں گے۔اس فیچر کی سیکیورٹی کے لیے انسٹاگرام نے انتہائی ماہر افراد کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں، تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو ہرحال میں محفوظ بنایا جا سکے۔امکان ہے کہ اس فیچر کو عام صارفین کے لیے سب سے پہلے امریکا اور برطانیہ میں متعارف کرایا جائے گا، جس کے بعد سلسلہ وار اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔