امریکہ کا سفر کرنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر

امریکہ کا سفر کرنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکہ میں سیکیورٹی نقطہ نظر کی وجہ سے الیکٹرانک آلات کی چیکنگ کو مزید سخت کر دیا، مسافر موبائل فون کے حجم سے بڑے الیکٹرانک آلات لیکر ہوائی سفر سے گریز کریں، غیر ملکی ہوائی اڈے امریکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی کی 2017ء کے وسط سے لاگو پالیسی کو اپنائیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ٹرانسپورٹ سیکیورٹی کی انتظامیہ نے دھماکا خیز مواد کو چھپائے جانے کے امکان کے اندیشے سے گزشتہ موسم گرما سے امریکی مسافروں کے الیکٹرانک آلات کی چیکنگ کو مزید سخت کر دیا۔ متعلقہ عہدے داران کے مطابق انتظامیہ چاہتی ہے کہ دیگر ممالک کے ہوائی اڈوں پر بھی امریکا کا رخ کرنے والے مسافروں کے الیکٹرانک آلات کی چیکنگ کو سخت بنایا جائے۔ جولائی 2017ء سے امریکی انتظامیہ نے اندرون ملک تمام پروازوں کے مسافروں سے اس مطالبے کا آغاز کیا تھا کہ وہ ایسے تمام برقی آلات کو خصوصی تلاشی کے واسطے اپنے سامان سے نکال دیں جن کا حجم موبائل فون سے بڑا ہو۔ ان میں ٹیبلیٹ، برقی کتابیں اور ویڈیو گیمز کے کنسولز شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، آئی ایس پی آر
 امریکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی کی جانب سے جاری نئی یادداشت میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی ہوائی اڈوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی کی 2017ء کے وسط سے لاگو پالیسی کو اپنائیں۔ اس حوالے سے مسافروں کو کھانے پینے کی اور ایسی دیگر اشیاء باہر نکال کر چیک کرانا ہوں گی جن کا معائنہ اسکینررز میں باریک بینی سے نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے ارسال کردہ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ "امریکا سوٹ کیسز اور بیگز کو مذکورہ اشیاء سے خالی کرنے کے حوالے سے غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے لیے کوشاں ہے۔ امریکی انتظامیہ کی یادداشت کا مقصد 105 ممالک کے 280 ایسے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تلاشی ہے جہاں سے پروازیں امریکا کا رخ کرتی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خلائی مخلوق کا توڑ پاکستان کی عوام کرے گی: احسن اقبال
 واضح رہے کہ روزانہ 2100 پروازوں کے ذریعے تقریبا 3.25 لاکھ مسافر امریکا پہنچتے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں