ٹرمپ جوہری معاہدہ نہیں چاہتے تو ہمیں بھی ضرورت نہیں: مشیر خامنہ ای

ٹرمپ جوہری معاہدہ نہیں چاہتے تو ہمیں بھی ضرورت نہیں: مشیر خامنہ ای
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خارجہ امور کے مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ معاہدے سے الگ ہونے کی اپنی دھمکی پر آگے بڑھتے ہیں تو ایران معاہدے سے نکل جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اکبر ولایتی نے ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ معاہدے سے الگ ہو جاتا ہے تو پھر ہم بھی اس پر قائم نہیں رہیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکہ کا سفر کرنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر
 ولایتی نے پابندیوں میں رعایت کے بدلے معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کے کسی بھی عمل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کو صرف اسی حالت میں قبول کرے گا جیسے یہ طے کیا گیا تھا اور ہم اس معاہدے میں کسی اضافے یا کمی کو قبول نہیں کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، آئی ایس پی آر
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں