میانوالی،تہرے قتل کے مجرم کو سینٹرل جیل میں پھانسی

میانوالی،تہرے قتل کے مجرم کو سینٹرل جیل میں پھانسی
کیپشن: فائل فوٹو

میانوا لی:سینٹرل جیل میانولی میں تہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی کی سینٹرل جیل میں تہرے قتل کے مجرم برکت اللہ پھانسی دے دی گئی ، مجرم برکت اللہ نے 2009 میں جائیداد کے تنازع پر 3 افراد کو قتل کیا تھا۔

مجرم کو سیشن عدالت نے 27 اپریل 2009 کو 3 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔