رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اوربے حسی کی انتہا ہے:شہباز شریف

رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اوربے حسی کی انتہا ہے:شہباز شریف
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

لاہور:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اوربے حسی کی انتہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدراورقائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے پٹرول نرخ بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کو 9 روپے 11 پیسے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ رمضان مبارک ہو، رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پرڈال رہی ہے، حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے سبب غریبوں کا گھر، تاجروں کا کاروبار اورملکی نظام منجمد ہو گیا ہے.

450 ارب کے بجٹ خسارے اور ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کی ناکام کوشش ہے جب کہ حج سبسڈی چھیننے والے اب رمضان کا روزہ چھیننے کے درپے ہیں اورریاست مدینہ بنانے والوں نے مضان المبارک کا بھی خیال نہیں کیا۔