ریلوے بحال نہ ہوئی تو ٹرک مافیا آلودگی پھیلائے گا:شیخ رشید احمد

ریلوے بحال نہ ہوئی تو ٹرک مافیا آلودگی پھیلائے گا:شیخ رشید احمد
کیپشن: نیو نیوز سکرین گریب

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر ملک میں ریلوے بحال نہ ہوئی تو ٹرک مافیا آلودگی پھیلائے گا۔ ہمارا چین کے ساتھ ایم ایل ون منصوبے پر سائن ہو گیا ہے جبکہ چین سے کہا ہے کہ وہ ریلوے مزدوروں کے لیے گھر بھی بنا کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سینٹرل ڈیزل لوکوموٹیو ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں بہت زیادہ مسائل ملے ہیں تاہم اب ہم نے پاک فضائیہ کے ساتھ بھی آئل سپلائی کا معاہدہ کر لیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ریلوے جلد ترقی کرے گا اور ہم چاہتے ہیں کہ چین کے بعد ترکی اور روس کے ساتھ بھی جوائنٹ وینچر کریں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے بحال ہوگی تو ہی ملک خوشحال ہوگا جبکہ پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی نسبت مسافر ٹرینوں سے زیادہ کمایا ہے اور گزشتہ سال کی نسبت مسافر ٹرین سے چار ارب روپے زیادہ کمائے ہیں جبکہ چوروں اور ڈاکوو¿ں نے مل کر ملک کو لوٹا ہے۔

وزیر ریلوے نے لوکو موٹیو رسالپور میں بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان ریلوے ائر فورس کو بھی تیل فراہم کرے گا۔ریلوے مزدوروں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے لوکو شیڈ کے تمام مزدوروں کو 3 ہزار روپے دوں گا جبکہ وزیر اعظم کو مزدوروں کے گریڈ بھی بنانے کا کہا ہے اور میری خواہش ہے ریلوے کے تمام ملازمین کا ایک گریڈ بڑھ جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم 10 تاریخ کو ماں بچہ ہسپتال کا افتتاح کر رہے ہیں جس میں 14 آپریشن تھیٹر موجود ہیں جبکہ 17 بنانے جا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے ریلوے مزدوروں کی بیٹیوں کے لیے دو نرسنگ سینٹر بنانے کا اعلان کیا۔نالہ لئی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نالہ لئی 26 ارب روپے کا پروگرام تھا لیکن اب اس کا خرچہ 89 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔