نئے بلدیاتی نظام کے قانون پر گورنر پنجاب نے دستخط کر دیئے

نئے بلدیاتی نظام کے قانون پر گورنر پنجاب نے دستخط کر دیئے
کیپشن: پنجاب حکومت نئے نظام کے تحت ایک سال کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے گی۔۔۔۔۔فوٹو/ گورنر پنجاب آفیشل فیس بُک اکاؤنٹ

لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نئے بلدیاتی نظام کے قانون پر دستخط کر دیئے۔ پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد بل گورنر پنجاب کو بھجوایا گیا تھا۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد بلدیاتی ادارے تحلیل ہو جائیں گے۔ پنجاب حکومت نئے نظام کے تحت ایک سال کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے گی اور اس مدت کے دوران حکومت پنجاب صوبہ بھر میں ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرے گی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو مضبوط کر رہے ہیں۔ نئے بلدیاتی نظام میں مقامی سطح پر عوامی نمائندے بااختیار ہونگے۔

خیال رہے گزشتہ ماہ 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کے لیے مسودہ بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئی ہیں۔ تحصیل اور میونسپل سطح پر نمائندوں کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہو گا۔