نیب کا آصف زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

نیب کا آصف زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
کیپشن: اسلم مسعود، کرن امان، نورین سلطان، عدیل شاہ راشدی گواہوں میں شامل ہیں، نیب۔۔۔۔۔فوٹو/ آصف زرداری آفیشل فیس بُک اکاؤنٹ

اسلام آباد: میگا منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت۔ نیب نے آصف زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 4 وعدہ معاف گواہوں کے بیانات ضمنی ریفرنس کا حصہ ہونگے۔

نیب ذرائع کے مطابق اسلم مسعود، کرن امان، نورین سلطان، عدیل شاہ راشدی گواہوں میں شامل ہیں۔ اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر ہیں، کرن امان، نورین سلطان اور عدیل شاہ راشدی نجی بنک کے افسران ہیں۔

ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نیب میں شامل کر لی گئی۔ تفتیشی افسر محمد علی ابڑو کو ڈیپوٹیشن پر نیب ٹیم میں شامل کیا گیا۔