ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ، سینکڑوں مکانات تباہ ہوگئے ، 9 افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ، سینکڑوں مکانات تباہ ہوگئے جبکہ 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
سمندر سے متصل 36 کے قریب دیہات میں فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ بھاری مالی نقصان کا بھی اندازہ لگایا ہے ۔
بنگلہ دیش کے حکومتی اہلکاروں کے مطابق سمندری طوفان سے 36 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس سے مچھیروں کا بھی بھاری جانی نقصان ہوا ہے ۔