علی ظفر سکینڈل ، میشا شفیع کا ججز پر عدم اعتماد ، کیس منتقل کرنے کی درخواست

علی ظفر سکینڈل ، میشا شفیع کا ججز پر عدم اعتماد ، کیس منتقل کرنے کی درخواست
کیپشن: image by instagram

کراچی:معروف پاکستانی ماڈل میشا شفیع نے علی ظفر کیخلاف ہرجانے کے کیس میں ججز کیخلاف عدم اعتماد کی درخواست دائر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ماڈل میشا شفیع نے معروف گلوکار علی ظفر کیخلاف ہرجانے کے مقدمے میں ججز کیخلاف عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس منتقل کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

میشا شفیع نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عدالت میرے کیس کو کسی اور سیشن عدالت میں منتقل کرے کیونکہ اب ان جج صاحبان پر بالکل کوئی اعتماد نہیں رہا ہے۔

میشا شفیع کی عدم اعتماد کی درخواست پر عدلیہ نے تاحال کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا ہے ۔