پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کو عدالت میں چیلنج کر دیا ، احسن اقبال

 پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کو عدالت میں چیلنج کر دیا ، احسن اقبال
کیپشن: Image Source : Ahsan Iqbal Official Twitter Account

لاہور : مریم نواز کی شخصیت پارٹی کےلئے قیمتی سرمایہ ہے،  سرگرم ہونے سے پارٹی کارکنوں میں جوش جذبہ آئےگا،ن لیگ کی سینئیر قیادت کی پریس کانفرنس ۔ 

تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا سیاست میں کلیدی کردار ہے ، مریم نواز کی شخصیت پارٹی کےلئے قیمتی سرمایہ ہے ان کے سر گرم ہونے سے ن لیگ کے کارکنوں میں جوش جذبہ آئےگا۔

ن لیگ پنجاب کے نو منتخب صدر رانا ثناءنے کہا کہ حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے، سیاست میں ن لیگ  کلیدی کرداراداکرے گی۔ آئی ایم ایف کے ملازمین کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی ،شہباز شریف ہی ن لیگ کے صدر ہیں وہ 8،10 دن میں وطن واپس آجائیں گے۔ 

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ مریم نواز کی شخصیت پارٹی کےلئے قیمتی سرمایہ ہے، مریم نواز کے سرگرم ہونے سے پارٹی کارکنوں میں جوش جذبہ آئےگا،ن لیگ میں تنظیم سازی مکمل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے ،بلدیاتی نظام میں تبدیلی سیاسی وجوہات پر کی بنا پر کی گئی ۔ ترجمان پنجاب حکومت نے خود کہا کہ نئے نظام سے ہم نے پنجاب میں ن لیگ کی طاقت ختم کردی۔