شہباز سینئر نے ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

شہباز سینئر نے ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: image by facebook

لاہور : پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔

ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر نے شہباز سینئر کے استعفیٰ کو منظور کر لیا ۔

فیڈریشن نے آصف باجوہ کو سیکرٹری پی ایچ ایف تعینات کر دیا ہے ، فیڈریشن کے عہدیداران کی جانب سے شہباز سینئر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔