بابراعظم نے انگلینڈ کی کائونٹی سمر سیٹ سے معاہدہ کر لیا

بابراعظم نے انگلینڈ کی کائونٹی سمر سیٹ سے معاہدہ کر لیا
کیپشن: image by cricinfo

لندن : پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز بابر اعظم نے انگلش کائونٹی سمر سیٹ سے معاہدہ کر لیا ، کہتے ہیں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی معروف کائونٹی سمر سیٹ نے عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے نمبر ون پاکستانی بلے باز بابر اعظم سے معاہدہ کر لیا ہے ۔

بابر اعظم ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں انگلینڈ کی کائونٹی سمر سیٹ کے لیے صلاحیتوں کا اظہار کریں گے ۔ لیسٹر شائر کے خلاف پریکٹس میچ میں بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے شاندار سنچری سکور کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی ۔