حکومت صحافی برادری کی بہتری کے لئے بھر پور کام کرے گی ، شبلی فراز

حکومت صحافی برادری کی بہتری کے لئے بھر پور کام کرے گی ، شبلی فراز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ میڈیا ملک میں آزادانہ طور پر کام کر رہا ہے اور حکومت صحافی برادری کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو درپیش مسائل حکومت اور صحافی مشترکہ طور ہی حل کرسکتے ہیں۔انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ ملک اور عوام کی بہتری کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وہ بھی صحافی برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور وزیر ہونے کے ناطے میری خواہش ہے کہ میں میڈیا کے لئے کچھ خاص کروں تاکہ جب بحیثیت وزیراطلاعات و نشریات میری مدت ختم ہو تو فخر محسوس کروں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے میڈیا قوانین بنانے پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ آج میڈیا ان پابندیوں اور مشکلات کا سامنا نہیں کر رہا جن کا سامنا ہمارے بڑوں نے کیا تھا۔