ملک بھرمیں نادرا دفاترآج سے کھول دیے گئے

ملک بھرمیں نادرا دفاترآج سے کھول دیے گئے
کیپشن: نادرا دفاترمیں داخلے کیلئے ماسک لگانا اوردرجہ حرارت چیک کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

  لاہور: ملک بھرمیں نادرا دفاترآج سے شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے حکم نامہ کے بعد ملک بھرکے مختلف شہروں میں آج سے پہلے مرحلہ میں 56 سے زائد نادرا دفاترکھول دیئے گئے ہیں۔ دفاترصبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نادرا دفاترمیں داخلے کیلئے ماسک لگانا اوردرجہ حرارت چیک کروانا لازمی قراردیا گیا ہے۔ درخواستگزارکے ہاتھوں پرسینی ٹائزرلگوانا لازمی قراردینے سمیت نادرا دفاترکے اندراورباہردی گئی ہدایات پرعمل اورسماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہے جب کہ نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اوردستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 
 

واضح رہے کہ ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن کے باعث نادرا دفاترکوبھی حفاظتی اقدام کے پیش نظر بند کردیا گیا تھا۔