پسرور میں ٹک ٹاک سٹار کے والد کا قتل

پسرور میں ٹک ٹاک سٹار کے والد کا قتل


 پسرور:  سیالکوٹ میں نوجوان ٹک ٹاک سٹار  کے والد کو قتل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نوجوان ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کے والد کو قتل کر دیا گیا ۔ نوجوان ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک تنظیم کے پچاس سے زائد افراد رات گئے میرے گھر میں گھسے اور میری آنکھوں  کے سامنے میرے والد کو بیدردی سے قتل کیا۔

ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے گولی اس کے کان پر لگی ہے،ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ، میں صرف اور صرف انصاف چاہتا ہوں۔