بینکوں نے 236 ارب روپے کے قرضے ایک سال کیلئے موخر کر دیے

بینکوں نے 236 ارب روپے کے قرضے ایک سال کیلئے موخر کر دیے

کراچی : پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر بینکوں نے 236 ارب روپے کے قرضے ایک سال کے لیے موخر کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 اپریل تک 3 لاکھ 3 ہزار افراد نے قرض موخر کرنے کی سہولت حاصل کی اور اس وقت مزید 5126 درخواستوں پرغور کیا جا رہا ہے۔

مرکزی بینک کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے سبب بیل آؤٹ اسکیم متعارف کرائی جس کے تحت قرض دار 30 جون 2020 تک قرض موخر کرنے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔