پنجاب میں گندم کی خرید کا 45 فیصد ہدف مکمل، قلت کا کوئی خطرہ نہیں ، عبدالعلیم خان

 پنجاب میں گندم کی خرید کا 45 فیصد ہدف مکمل، قلت کا کوئی خطرہ نہیں ، عبدالعلیم خان
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور:عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ خوراک کے شعبے پر کڑی نگاہ ہے، کوشش ہے کہیں کوئی مسئلہ نہ ہو۔ پنجاب میں گندم کی خرید کا 45 فیصد ہدف حاصل کر لیا، قلت کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق، پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے ویڈیو لنک پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کے اجلاس میں شرکت کی اور تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کے شعبے میں کڑی نگاہ ہے، کوشش ہے کہیں کوئی مسئلہ نہ ہو۔ پنجاب میں گندم کی خرید کا 45 فیصد ہدف حاصل کر لیا، قلت کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں گندم کی فصل اور خرید ٹارگٹ سے بھی زیادہ ہوگی۔ وسطی اور سینٹرل پنجاب میں بارشوں نے فصل متاثر کی ہے۔ پنجاب گندم کی نقل وحمل کیلئے مربوط پالیسی اپنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ دیگر صوبوں بالخصوص خیبر پختونخوا سے مفید بات چیت ہوئی ہے۔ کوشش ہے کہ گندم کی خرید کیلئے مارکیٹ میں دو خریدار نہ ہوں۔ پنجاب حکومت خود گندم خرید کر دیگر صوبوں کو دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی سمگلنگ کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ زمینی اور دریائی راستے سے گندم پنجاب سے لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے موٹروے پولیس کا تعاون درکار ہے۔ فلور ملوں کو 72 گھنٹے کا سٹاک رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے۔