جواد ظریف کی پاسداران انقلاب پر تنقید سے آیت اللہ خامنہ ای ناراض

جواد ظریف کی پاسداران انقلاب پر تنقید سے آیت اللہ خامنہ ای ناراض
کیپشن: جواد ظریف کی پاسداران انقلاب پر تنقید سے آیت اللہ خامنہ ای ناراض
سورس: فائل فوٹو

تہران: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی پاسداران انقلاب پر تنقید سے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای ناراض ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خامنہ ای نے  جواد ظریف کے بیان کو بڑی غلطی قرار دے دیا۔ خامنہ ای کی تقریر کے بعد جواد ظریف نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ ایک تقریر میں آیت اللہ علی خامنہ ای نےکسی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ ایک بہت بڑی غلطی تھی جو اسلامی جمہوریہ کے عہدیدار کے ذریعہ نہیں کی جانی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کا کام اعلیٰ اداروں اور عہدے داروں کی وضع کردہ پالیسیوں پر عمل درآمد ہے، دنیا میں کہیں بھی وزارت خارجہ کسی ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین نہیں کرتی ہے۔

خامنہ ای کی تقریر کے بعد جواد ظریف نےسوشل میڈیا پر اپنے بیان پر معافی مانگی ہے۔  خیال رہے کہ جواد ظریف کی سامنے آنے والی آڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران کو شام کی جنگ میں لے کر گئے تھے۔