کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 161 شہری جاں بحق

کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 161 شہری جاں بحق

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں اس وبائی مرض سے مزید 161 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ تین ہزار تین سو تہتر نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

انسداد کورونا کیلئے پاکستان میں قائم ادارے این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کووڈ 19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اٹھارہ ہزار تین سو دس تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مرض سے متاثر ہونے والے افراد آٹھ لاکھ سینتیس ہزار پانچ سو تئیس ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سینتیس ہزار پانچ سو ستانوے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 8.98 فیصد کے حساب سے مثبت ٹیسٹ ریکارڈ ہوئے۔

پاکستان میں اس وقت کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد ستاسی ہزار نو سو ترپن ہے جبکہ سات لاکھ اٹھائیس ہزار چوالیس افراد اس وبائی مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں رپورٹ ہوئیں، جہاں آٹھ ہزار پانچ سو بہتر افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں چار ہزار 667، خیبر پختونخوا تین ہزار تین سو بانوے، اسلام آباد چھ سو اکیانوے، گلگت بلتستان ایک سو سات، بلوچستان میں دو سو سینتیس اور آزاد کشمیر میں چار سو تراسی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد چھہتر ہزار دو سو نو، خیبر پختونخوا ایک لاکھ بیس ہزار چونسٹھ، پنجاب تین لاکھ ہزار نو سو انتیس، سندھ دو لاکھ پچاسی ہزار چھ سو چھبیس، بلوچستان بائیس ہزار چھ سو بیس، آزاد کشمیر سترہ ہزار تین سو اکہتر اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار تین سو ستائیس افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔