محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسم بدلنے کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسم بدلنے کی نوید سنا دی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسم بدلنے کی نوید سنا دی ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ،، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی میں بھی بارش کی  نوید سنائی ہے ،، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

آج لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔