شاہد آفریدی کے نام ایک اور بڑا اعزاز

شاہد آفریدی کے نام ایک اور بڑا اعزاز
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی اعزازی ممبر شپ سے نواز دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ ایم سی سی کی لائف ٹائم اعزازی ممبر شپ حاصل کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں، میں دنیا کے سب سے معزز کرکٹ کلب کا یہ اعزاز دینے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

f58c78952a619ac9470426b2e8c2421b

جارح مزاج سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ’میں کرکٹ کے میدان میں اور باہر بھی اس حیرت انگیز کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔‘