نئے کپڑے مانگنے پر باپ نے چار بچے نہر میں پھینک دیئے

نئے کپڑے مانگنے پر باپ نے چار بچے نہر میں پھینک دیئے
سورس: file photo

فیصل آباد، عید پر کپڑے نہ بنانے پر جھگڑے کے باعث باپ نے چار بچوں کو نہر میں پھینک دیا ۔ ماں کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں عید کے موقع پر نئے کپڑے نہ بنانے پر بیوی اور بچوں کی تکرار شدید جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی ۔ 

ملزم نے چاربچوں کو بھکھی نہر میں پھینک دیا ۔ 

بچوں کی ماں کی شکایت پر چار روز بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا، ملزم نے بچوں کو شیخوپورہ کی بھکھی نہر میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق دوران تحقیقات ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی 3 کمسن بیٹیوں اور ایک بیٹے کو چار روز قبل شیخوپورہ کے علاقہ میں بھکھی نہر میں پھینک دیا تھا۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے اور بچوں کے لیے عید کے کپڑوں کا بندوبست نہ کرنے پر بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔ملزم کی نشاندہی پر بھکھی نہر میں بچوں کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔