عید کا دوسرا دن:   کل کے میزبان آج بنے مہمان، بچے عیدی اڑانے میں مصروف

عید کا دوسرا دن:   کل کے میزبان آج بنے مہمان، بچے عیدی اڑانے میں مصروف

لاہور: کورونا کے وار تھم جانے کے بعد لوگوں نےگزشتہ روز  عید الفطر کا پہلا دن بھرپور میل ملاپ، ملاقاتوں اور دعوتیں اڑا کر گزارا جبکہ بچوں نے بھی تفریح کا سین آن رکھا اور آج عید کے دوسرے دن  بچی ہوئی عیدی کو اڑانے میں مصروف ہیں ۔

عید کے دوسرے دن بھی ملنے ملانے اور دعوتیں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم جن عزیز و اقارب اور دوستوں نے گزشتہ روز مہمان بن کر دعوتیں اڑائیں وہ آج میزبان بنے ہیں، مزے مزے کے پکوان سے مہمانوں کی تواضع کی جارہی ہے اور میٹھی عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا جا رہا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں بھی عیدالفطر کے دوسرے روز گہما گہمی جاری ہے، ہلا گلا اور سیر و تفریح، مزے مزے کے کھانے اور ٹھنڈی آئس کریم کے ساتھ بچوں کا پہلے دن جمع ہونے والی عیدی اڑانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بچے عیدی کے پیسے خرچ کرنے کے لیے دوسرے دن تفریح گاہوں اور پارکوں میں جھولے جھولنے اور مزے،مزے کے کھانے کھانے میں مصروف نظر آئے۔

مصنف کے بارے میں