محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور:   ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات ہونیوالی بارش نے  موسم خوشگوار بنا دیا جبکہ محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز موسم  سہانا رہنے کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔عید کے دوسرے روزملک کے بیشتر شہروں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ راجن پور ،گوجرہ،چشتیاں،عارف والا،احمد پور شرقیہ،منچن آباد،خیرپورٹامیوالی میں بھی  بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ میرپور آزاد کشمیر  میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

محکمہ موسمیات    نے بلوچستان اور  خیبر پختونخوا  کے بیشتر شہروں میں بادل برسنے کی پیش گوئی کردی۔

مصنف کے بارے میں