وزیراعظم کا صدر علوی اور سروسز چیفس کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد

وزیراعظم کا صدر علوی اور سروسز چیفس کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، سروسز چیفس اور  اتحادیوں سمیت دیگر اہم شخصیات کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز  شریف نے صدر ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا، آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ائیر چیف ظہیر احمد  بابر اور نیول چیف ایڈمرل  امجد نیازی کو ٹیلی فون کیا اور  عید کی مبارکباد دی۔ جبکہ  شہباز  شریف  نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو بھی فون کرکے عید کی مبارکباد دی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر نماز  عید کے اجتماعات پر پابندیوں کی مذمت بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے سندھ،  خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھی فون کیا اور عید کی  مبارکباد دی تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیرون ملک دورے پر ہونے کی وجہ سے وزیراعظم کی ان سے بات  نہ ہوسکی۔

دوسری  جانب وزیراعظم شہبازشریف نے تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین کو بھی ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نےسابق صدرآصف زرداری،  وزیرخارجہ بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت، سردار اخترمینگل، محمود اچکزئی اور اسلم بھوتانی سمیت دیگر سیاسی  رہنماؤں کو ٹیلی فون کیااور عید کی مبارکباد کیساتھ  ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت  کی۔

مصنف کے بارے میں