ٹیپو سلطان کی شہادت نے ہندوستان کو غلامی میں جکڑ لیا: فواد چوہدری

 ٹیپو سلطان کی شہادت نے ہندوستان کو غلامی میں جکڑ لیا: فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنماء اور سابق  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  ٹیپو سلطان کی شہادت نے انگریزوں کیلئے ہندوستان کا دروازہ کھول دیا اور پھر غلامی نے ہندوستان کو جکڑ لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے  ٹوئٹ میں  فواد چوہدری نے لکھا کہ’ آج کے دن 1799 میں شیر بنگال ٹیپو سلطان میسور میں اپنے قلعے کا دفاع کرتے شہید ہوئے۔‘

فواد چوہدی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا  کہ’ ٹیپو سلطان کی شہادت نے انگریزوں کیلئے ہندوستان کا دروازہ کھول دیا اور پھر غلامی نے ہندوستان کو جکڑ لیا۔آج بھی ٹیپو سلطان کی تلوار اور لہو سے بھرا لباس گلاسگو کے ساتھ اسٹرلنگ کے قلعے میں رکھے ہیں۔‘

مصنف کے بارے میں