وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت روانہ 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت روانہ 
سورس: Twitter

اسلام آباد:  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گووا روانہ  ہو گئے ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت روانہ ہوئے۔

وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم  کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ایس سی او اجلاس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  گووا جاتے ہوئے جہاز سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گووا میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کروں گا۔ میرا گووا جانا دراصل ایک واضح  پیغام ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں