راولپنڈی میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی 

راولپنڈی میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی 
سورس: file

راولپنڈی : راولپنڈی میں خسرے سے متاثرہ بچوں کی بڑھتی شرح  کے بعد محکمہ ہیلتھ راولپنڈی کی 212 ٹیمیں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کیلئے متحرک ہوگئی ہیں۔ ٹیموں کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی مرتب کی جانے لگی ۔

ذرائع کے مطابق بروقت خسرے کی ویکسین نہ لگنے سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافے کی صورتحال سامنے آئی تاہم محکمہ ہیلتھ پنجاب کے نوٹس پر راولپنڈی ضلع کی 212 یونین کونسلوں میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کا عمل تیز تر کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق بچوں میں خسرے کے حوالے سے راولپنڈی کے راول ٹاون سرکل کی 46 یونین کونسلوں میں ابتک 142 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔  راولپنڈی کے علاؤہ ٹیکسلا میں 24 بچے خسرے سے متاثر ہوئے ہیں۔ 

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احسان غنی کے مطابق خسرے کی ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے موجودہ صورتحال میں ویکسینیشن کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا ہے، خسرے سے متاثرہ 320 بچوں میں سے بیشتر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 رواں سال جنوری سے ابتک راولپنڈی میں 320 بچے خسرے سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8 بچوں کا انتقال ہوا۔ محکمہ صحت ذرائع  کے مطابق 9 سے 13 ماہ کے بچوں کو پہلی جبکہ 3 سے 5 سال کے بچوں کو دوسری ڈوز اور تین ماہ بعد بچوں کو بوسٹر ڈوز بھی دی جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں