جنرل باجوہ نے کئی بریفنگز میں بتایا کہ بھارت سے جنگ ہوئی تو ہمارے ٹینکوں میں تیل نہیں ہوگا: عمران خان 

جنرل باجوہ نے کئی بریفنگز میں بتایا کہ بھارت سے جنگ ہوئی تو ہمارے ٹینکوں میں تیل نہیں ہوگا: عمران خان 
سورس: file

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  جنرل باجوہ نے کئی بریفنگ میں کہا ٹینکوں میں تیل نہیں ۔  میں حیران تھا یہ کس قسم کا آرمی چیف ہے جو یہ بات کرتا ہے ۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے عمران خان نے کہا کہ بھارت سے جنگ ہوئی تو ٹینکوں میں تیل نہیں ہے۔ امریکا سمیت تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی بینچ کو نام بتا دیا ہے جس شخص سے میری جان کو خطرہ ہے۔  طالبان سے مذاکرات جاری تھے کہ ہماری حکومت چلی گئی۔محمود خان نے بروقت بتا دیا تھا کہ طالبان واپس آ رہے ہیں۔ 

انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریفرنس جنرل فیض حمید سے بھی اوپر(جنرل باجوہ) کی طرف سے آیا تھا۔ ہمیں کہا گیا تھا کہ فائز عیسیٰ کو بھی اثاثہ جات کا حساب دینا چاہیے لیکن بعد میں پتا چلا کہ اس کا مقصد کچھ اور تھا۔ 

عمران خان  نے کہا کہ  اعظم سواتی ، شہباز گل کیس کے پیچھے ڈرٹی ہیری تھا۔ مجھے گولی بھی ڈرٹی ہیری نے مروائی۔ ارشد شریف کیس میں خفیہ ایجنسی ملوث ہے رپورٹ آگئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں