ریلی میں کم افراد کیوں آئے ؟ عمران خان لاہور کے رہنماؤں سے ناراض، ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ 

ریلی میں کم افراد کیوں آئے ؟ عمران خان لاہور کے رہنماؤں سے ناراض، ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ 
سورس: PTI

لاہور (بلال مرزا) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کی ریلی میں کم افراد لانے پر ٹکٹ ہولڈرز سے شدید ناراض ہیں۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے  ایک اور مشکل آگئی ہے۔   ریلی میں کم افراد   لانے پر ٹکٹوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ 

ریلی میں ٹارگٹ سے کم افراد لانے کی رپورٹ عمران خان کو ارسال کردی گئی ہے جس کے بعد لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز سے ٹکٹ واپس لیے جا سکتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور سے پنجاب اسمبلی کے لیے یاسر گیلانی ، آصف بھنڈر، ملک وقار، ، جی ایم دیوان، عبدالکریم خان، میاں عباد فاروق، قیصر بٹ، حافظ منصب اعوان، ناصر سلمان، سعید سندھو، علی عباس کو ٹکٹ دیے ہیں۔

شیخ امتیاز، علی امتیاز ، حافظ فرحت، مہر شرافت ، اعظم نیازی ، حیدر مجید، عمار بشیر گجر، ، منشا سندھو، احمر بھٹی، خالد گجر، سرفراز کھوکھر، ملک ندیم بارا ، میاں محمود الرشید، اکرم عثمان ، میاں اسلم اقبال، مہر واجد ، زبیر نیازی ڈاکٹر یاسمین  اور فیاض بھٹی کو لاہور سے ٹکٹ  ملے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں