امریکی صدارتی انتخابات، مسلمان ووٹروں کی کل تعداد 10 لاکھ

امریکی صدارتی انتخابات، مسلمان ووٹروں کی کل تعداد 10 لاکھ

واشنگٹن ۔ امریکا میں آٹھ نومبر کو ہونے صدارتی انتخابات کے لیے 10 لاکھ سے زائد امریکی مسلمان ووٹروں کے نام درج ہیں۔ ا±ن کے ووٹ کا ایسی ریاستوں میں اثر ڈال سکتا ہے جہاں وہ بڑی تعداد میں مقیم ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کے وکلا نے بتایا کہ ا±ن علاقوں میں جہاں سخت مقابلہ ہے، ووٹر زیادہ سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔
یو ایس کونسل آف مسلم آرگنائزیشنز نے جو مسلمانوں کی تائید کرنے والی دو درجن تنظیموں کا مجموعہ ہے، بتایا ہے کہ ا±س کی جانب سے ایک سال تک ون ملین ووٹرزکا نعرہ لگایا گیا جس مہم کے دوران مقررہ ہدف سے زیادہ ووٹروں کے نام درج کیے گئے۔ اور 2012ءکے صدارتی انتخابات کے مقابلے میں مسلمان ووٹروں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔
گروپ کے سکرٹری جنرل اسامہ جمال نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم 10 لاکھ کے ہدف سے آگے چلے گئے ہیں۔ ہم مساجد، سکولوں اور کمیونٹی کی تقریبات میں برادری کو متحرک کرنے کی مہم چلایا کرتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اِس سال ہم نے یہ کامیابی حاصل کی۔
واشنگٹن میں قائم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک رلیشنز (کیئر) نے رائے عامہ کی ایک جائزہ رپورٹ مرتب کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان امریکی ووٹروں میں سے 86 فی صد کے نام درج ہوچکے ہیں، جو اس سال ووٹ دینے کا سوچ رہے ہیں۔