بی پی ایل کا چوتھا ایڈیشن آج شروع ہوگا

بی پی ایل کا چوتھا ایڈیشن آج شروع ہوگا

ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ  میں پاکستان کے کئی نامور کھلاڑی ایکشن سے بھر پور پرفارمنس دکھائیں گے۔

سنسنی خیز مقابلے 7 دسمبر تک جاری رہیں گے۔  شاہد خان آفریدی، عماد وسیم، شعیب ملک، شرجیل خان، خالد لطیف، بابر اعظم، سہیل تنویر، احمد شہزاد، محمد سمیع، محمد نواز، شاہ زیب حسن، اُسامہ میر، عمران خان (جونیئر) اور عمر اکمل ایکشن میں نظر آئیں گے۔