پنجاب میں دھندکا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق ،5 زخمی

پنجاب میں دھندکا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق ،5 زخمی

لاہور: پنجاب میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جب کہ دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔


نیو نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کا راج برقرار ہے جب کہ حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کو بند کر دیا گیا۔ موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے سیال موڑ تک اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد تک بھی موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے شیخوپورہ انٹر چینج تک حد نگاہ 100 سے 150میٹر جب کہ شیخوپورہ سے بھیرہ تک حد نگاہ 150 سے 200 میٹر ہے، ان دونوں مقامات پر دھند ہلکی ہونے کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

ساہیوال میں دھند کے باعث جی ٹی روڈ پر چک 18 کے قریب 2 ٹرکوں اور کار میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جی ٹی روڈ، مانگا منڈی، پتوکی اور دیگر شہروں میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔پنڈی بھٹیاں انٹر چینج کےقریب 3گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس سے ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔