اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران میں شدت آگئی ہے۔ اگر نواز شریف استعفیٰ دیتے ہیں تو چودھری نثار علی خان نئے وزیر اعظم ہوں گے۔
ضرور پڑھیں: وزیر اعظم کی روضہ رسول ﷺ پرحاضری، نوافل ادا کئے
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران میں شدت آگئی ہے۔ خواجہ صاحب کا گروپ نہیں چاہتا کہ میاں صاحب مستعفی ہوں۔ اگر نواز شریف استعفیٰ دیتے ہیں تو چودھری نثار علی خان نئے وزیر اعظم ہوں گے۔ چودھری نثار سب سے بہتر چوائس ہیں۔ پارٹی میں میرے سمیت بہت سارے لوگوں کی یہی رائے ہے۔ ن لیگ میں کافی سارے لوگوں کی سوچ میری جیسی ہے۔