پارلیمنٹ کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے،شاہ محمود قریشی

پارلیمنٹ کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ جاری ہے۔ فیصلے پر نظر ثانی کرسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری اپنی حکمت عملی ہے،اسلام بند کرنے مطلب دیواریں کھڑی نہیں کرنا تھا،پرامن احتجاج ہمارا حق تھا،حکومت برکھلاہٹ کا شکارہے،تحریک انصاف کے خلاف سرکاری پراپیگنڈا کیا گیا ہے،خیبر پختونخوا کے لوگوں پر شیلنگ کی گئی،پارلیمنٹ کا بائیکاٹ جاری ہے،فیصلے پر نظر ثانی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم پر الزام لگایا گیا کہ ہم لشکر اور اسلحہ لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کررہے ہیں، قوم جاگ رہی ہے اور منزل قریب آرہی ہے،ہم پر الزام لگایا گیا ہم جمہوریت کو دفن کرنے آرہے ہیں،تحریک انصاف جمہوریت پسند ہیں،ہم کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کو دفنانے آئے ہیں،ہماری طاقت دیکھنی ہے تو دکھادیں ہم طاقت دکھانے ہیں۔