کراچی میں ایک گھنٹے میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے لسبیلہ میں نامعلوم افراد نے نماز کے بعد مسجد سے نکلنے والے 3 افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے

کراچی میں ایک گھنٹے میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے لسبیلہ میں نامعلوم افراد نے نماز کے بعد مسجد سے نکلنے والے 3 افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ تیسرے کو قریبی اسپتال پہنچادیا گیا۔ واقعے کے کچھ ہی دیر بعد حیدری میں بھی مسجد سے نکلنے والے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے میں جاں بحق شخص کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ نئی کراچی کے قریب شفیق مور پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے ان واقعات سے قبل سرسید ٹاؤن میں جمعے کی مناسبت سے سیکیورٹی اقدامات کے لیے ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکار ناکہ لگارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی جس پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارورائی میں ایک حملہ آور کو 2 گولیاں لگی ہیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔