میں نے کبھی بہت جلد ملنے والی کامیابی کی قدر نہیں کی، رنبیر کپور

ممبئی : بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بہت جلد ملنے والی کامیابی کی قدر نہیں کی، فلموں کی ناکامی پر اس بات کا احساس ہوا، فلمیں فلاپ ہونے پر سب کچھ بدل گیا

میں نے کبھی بہت جلد ملنے والی کامیابی کی قدر نہیں کی، رنبیر کپور

ممبئی : بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بہت جلد ملنے والی کامیابی کی قدر نہیں کی، فلموں کی ناکامی پر اس بات کا احساس ہوا، فلمیں فلاپ ہونے پر سب کچھ بدل گیا۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا احساس ہواجب میری فلمیں ہٹ ہو رہی تھیں تو لوگ ان کی تعریفیں کرتے تھے انہیں انڈسٹری کا اگلا سپر سٹار کہنے لگے تھے لیکن جب ان کی فلمیں فلاپ ہونے لگیں تو سب کچھ بدل گیا۔

خیال رہے کہ رنبیر کپور آج کل میڈیا اور اپنے فینز کے ساتھ بڑے کھل کر دل کی باتیں کر رہے ہیں، کچھ عرصے پہلے انہوں نے کترینہ کیف کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں باتیں کیں جو کافی حیران کن تھیں، کیونکہ میڈیا کی قیاس آرائیوں کے باوجود بھی دونوں ہی اپنے رشتے کے بارے میں خاموش رہتے تھے۔رنبیر کی تمام امیدیں اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ سے وابستہ ہیں، حالانکہ فلم بڑی مشکل سے ریلیز ہوئی ہے اور لگتا ہے کہ انہیں مایوسی نہیں ہوگی کیونکہ فلم متنازع ہو کر اتنی مشہور ہو گئی ہے کہ ہر کوئی فلم دیکھنے کا خواہش مند نظر آرہا ہے اور اس کا سہرا کافی حد تک راج ٹھاکرے اینڈ کمپنی کے سر ہے۔

مصنف کے بارے میں