گوگل کا نیا ’’جادو‘‘ آپ کو ضرور پسند آئے گا

معروف کریکٹر سونک دی ہیج ہوگ پر فلم بن رہی ہے جس کی ہدایات سپر ہیرو فلم ’’ڈیڈ پول‘‘ کے ڈائریکٹر دیں گے۔

 گوگل کا نیا ’’جادو‘‘ آپ کو ضرور پسند آئے گا

نیویارک : انٹرنیٹ کا روزمرہ کا جادو ہمیں بتاتا ہے کہ ہم اگر کوئی خواب دیکھتے ہیں تو اس کی تعبیر آن لائن ممکن ہے۔ کم از کم گوگل سرچ پر تو ایسے متعدد جادو آپ کرسکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ معروف کریکٹر سونک دی ہیج ہوگ پر فلم بن رہی ہے جس کی ہدایات سپر ہیرو فلم ’’ڈیڈ پول‘‘ کے ڈائریکٹر دیں گے۔


اس موقع پر گوگل نے بھی آپ کو اپنی سرچ پر کچھ نیا کرنے یا ایک تکنیک فراہم کی ہے۔ گوگل سرچ پر اپنے نام کا پہلا لفظ جیسے فیصل لکھیں اور پھر دی ہیج ہوگ کا اضافہ کردیں۔ اس بات کے 95 فیصد امکانات ہیں کہ آپ کو اپنی شخصیت کے سونک دی ہیج ہوگ کی تصاویر مل جائیں گی۔ایسا کیوں ہورہا ہے اس بارے میں گوگل نے کچھ بتایا نہیں اور یہ تیکنیک بھی ایک انٹرنیٹ صارف نے حادثاتی طور پر دریافت کرلی تھی۔

تاہم یہ تجربہ آپ کو پسند ضرور آئے گا۔ یہ پہلی بار نہیں کہ گوگل نے اپنے سرچ فیچر میں اس طرح کا ’’جادو‘‘ چھپا کر رکھا ہو۔ درحقیقت کروڑوں افراد روزانہ اس سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے اندر کچھ چھپی چیزوں کو جان نہیں پاتے جن کا استعمال پرلطف تجربے سے کم نہیں ہوتا۔

نیوویب ڈیسک< News Source