تحریک انصاف کا این اے 120 کے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا این اے 120 کے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 120 کے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سات نومبر کو الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور 29 ہزار ووٹوں کی نادرا نے تصدیق نہیں کی جبکہ غیر تصدیق شدہ ووٹوں کی فہرست میں انتقال کرنیوالے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 میں مسلم لیگ نواز کی رہنما کلثوم نواز 61745 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی تھیں جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد 47099 ووٹ حاصل کر سکی تھیں۔

نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو 14646 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ شکست کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں