پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، فنگر پرنٹ کی شرط دسمبر تک مؤخر

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، فنگر پرنٹ کی شرط دسمبر تک مؤخر

لاہور: سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کو ویزے کی فراہمی کے لئے فنگر پرنٹ کی شرط دسمبر تک مؤخر کر دی ہے۔ سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے خواہشمند درخواست گزار نومبر میں موجودہ سسٹم کے تحت ہی ویزا حاصل کر سکیں گے۔

سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دسمبر سے عمرہ زائرین کے لئے فنگر پرنٹ کی شرط لازمی ہو گی۔

ترجمان سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بائیو میٹرک تصدیق کے باعث پاکستانی عمرہ زائرین کو سہولت ہو گی اور انہیں جدہ ایئرپورٹ پر قطار میں کھڑے ہو کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو 30 اکتوبر سے لازمی قرار دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں