بھارتی مبلغ ذاکر نائیک کو ملائیشیا میں مستقل رہائش مل گئی

بھارتی مبلغ ذاکر نائیک کو ملائیشیا میں مستقل رہائش مل گئی

کوالا لمپور: بھارتی مسلمان مبلغ ذاکر نائیک کو ملائیشیا کی حکومت نے اپنے ہاں مستقل رہائش کی اجازت دے دی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی مسلمان مبلغ ذاکر نائیک کو جن کے داخلے پر برطانوی حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے، ملائیشیا کی حکومت نے اپنے ہاں مستقل قیام کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت ذاکر نائیک کا پاسپورٹ منسوخ کر چکی ہے اور برطانیہ میں اْن کے داخلے پر پابندی ہے۔