پنجاب میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گی، شیڈول جاری

پنجاب میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گی، شیڈول جاری

لاہور: دھند اور اسموگ کے باعث بجلی کا بحران پیدا ہوگیا۔ لیسکو نے پنجاب کے شہروں اور دیہات کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو گی ۔

لیسکو کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صوبے بھر میں دن میں مجموعی طور پر 12 گھنٹے بجلی بند رہے گی ۔ وفاقی حکومت نے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے مہنگے تیل سے چلنے والے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔

پاور ڈویژن نے ضرورت کے مطابق فرنس آئل اور ڈیزل پر پاور پلانٹ چلانے کی ہدایت کر دی ہے۔ دھند اور اسموگ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا اور پن بجلی کی پیداوار 7 ہزار سے کم ہو کر 2 ہزار 7 سو میگاواٹ رہ گئی ۔ چشمہ کے چاروں نیو کلیئر پاور پلانٹ بند ہیں۔

ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے وضاحت کی کہ پاور پلانٹ اسموگ کی وجہ سے نہیں این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی کے باعث بند ہوئے چند گھنٹوں میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں