عدالتیں اپنے روئیے سے ثابت کریں گی انصاف ہو رہا ہے یا نہیں، وزیراعظم

عدالتیں اپنے روئیے سے ثابت کریں گی انصاف ہو رہا ہے یا نہیں، وزیراعظم

لندن: ہیتھرو ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمات عدلیہ کے کندھوں پر بھاری بوجھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کے ساتھ انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، شکوک ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ نواز شریف کو انصاف نہیں مل سکے گا کیونکہ جونیئر عدالتیں سپریم کورٹ کے زیر اثر ہیں۔ شاہد خاقان عباسی فیوچر آف پاکستان 2017ء میں شرکت کے لئے لندن پہنچے ہیں وہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

کانفرنس اس اعتبار سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز رہنماؤں کو ایک جگہ جمع کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے اقتصادی امور کے خصوصی معاون مفتاح اسماعیل اور سینیٹر عبدالقیوم جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن اور قمر زماں کائرہ کانفرنس میں اظہار خیال کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں