پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، خرم دستگیر

پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، خرم دستگیر

اسلام آباد: وزیردفاع خرم دستگیر نے کہاہے کہ پاکستان جنگ سے تباہ حال افغانستان میں امن کی بحالی میں مدد اور تعاون کیلئے تیار ہے،اسلام آباد کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اس جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سخت کوششیں کررہی ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اس جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔خرم دستگیر نے کہاکہ جب 2013 میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی اس وقت ملک کو بجلی کی قلت او دہشت گردی سمیت کئی دیگر مسائل کاسامنا تھاجبکہ آج کاپاکستان کہیں زیادہ بہتر اور ترقی یافتہ ہے۔