کراچی، ائر پورٹ پر مسافر جوڑے سے ایک کروڑ سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی، ائر پورٹ پر مسافر جوڑے سے ایک کروڑ سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی: ائر پورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کی۔ سرگودھا کا عمران بحرین جا رہا تھا۔ مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

اے ایس ایف نے ایک اورکارروائی میں مسافرسے ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی برآمد کی جس میں 3 لاکھ 57 ہزار 845 یو اے ای درہم اور 70 ہزار سعودی ریال شامل ہیں۔

مسافر عبدالستار اپنی بیوی سلمی کے ساتھ دبئی جا رہا تھا۔ دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے کسٹم کے حوالے کر دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں